وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کا ایران کا سرکاری دورہ، محسن نقوی کی ایرانی صدر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ہوئی جس میں پاک ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، سیاست، ثقافت اور سائنس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تجارت، توانائی، سیاحت اور مشترکہ سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران اپنی علاقائی صلاحیتوں سے استفادہ کرکے باہمی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات اعلیٰ سطح پر ہیں، پاک ایران تعاون کو مختلف شعبوں میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔















