Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کپتان فاطمہ ثنا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 45 رنز کی اننگز کھیلی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین گیمز 2026 کے ویمنز کرکٹ ایونٹ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر برانز میڈل جیتا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔

کپتان فاطمہ ثنا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 45 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ گل فیروزہ نے 23 گیندوں پر 31 رنز بنائے، جبکہ عالیہ ریاض نے 25 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ریتو مونی، شورنا اختر اور ناہیدہ اختر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سنجیدہ اختر میگھلا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے دباؤ میں آگئی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 114 رنز بناسکی۔

شمیم اختر 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ کپتان نگار سلطانہ نے 25 رنز بنائے، تاہم دیگر بیٹرز پاکستان کے بولنگ اٹیک کا مؤثر انداز میں سامنا نہ کرسکیں۔

پاکستان کی جانب سے امِ ہانی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 10 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تسمیہ روباب، فاطمہ ثنا، نشرہ سندھو اور عائشہ ظفر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یوں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر ایشین گیمز 2026 میں ویمنز کرکٹ کا کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

متعلقہ خبریں