پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے عمان میں منعقدہ انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن ورلڈ کپ کوالیفائر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
پاکستانی دستے نے ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کے کوالیفائر میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 455 پوائنٹس کے ساتھ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پاکستانی ٹیم نے گھڑ سواری کی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے 6 طلائی، 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کیے، یہ کامیابی ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان سے وابستہ گھڑ سواروں، کوچز اور معاون عملے کی محنت، عزم اور لگن کا مظہر ہے۔
عمان میں کامیابی کے بعد اب پاکستانی ٹیم اردن میں منعقد ہونے والے 5ویں انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ میں ملکی نمائندگی کرے گی۔
ٹینٹ پیگنگ کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی شاندار کامیابی سے ملک میں گھڑسواری کے روایتی کھیل کے لیے دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا۔


















