شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار نمیر خان نے ڈرامہ سیریل ’درِنجات‘ میں اپنے کردار ’زامل‘ پر ہونے والی تنقید کا جواب دلچسپ انداز میں دے دیا۔
ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ میں نمیر خان ’زامل‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ حالیہ اقساط میں کردار میں آنے والی تبدیلی کے بعد اسے ناظرین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے جس پر اداکار نے ہانیہ عامر کے گانے ’پابلو‘ کے بول کا سہارا لیا۔
نمیر خان نے گانے کے ان بولوں کا حوالہ دیا جن میں دوسروں کے بارے میں فیصلے دینے کے بجائے انسان کو اپنی حدود میں رہنے اور اپنے اعمال کا حساب یاد رکھنے کا پیغام دیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکار کی جانب سے گانے کے بول شیئر کرنے کو بظاہر ’زامل‘ کے کردار میں آنے والی تبدیلی پر ایک ہلکے پھلکے تبصرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ڈرامے میں مذہبی طرزِ زندگی اختیار کرنے کے بعد زامل کا رویہ دوسروں کے بارے میں زیادہ تنقیدی دکھایا گیا ہے۔
عمیرہ احمد کی تحریر اور ثاقب خان کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ میں شہریار منور، درِفشاں سلیم، سحر ہاشمی، رومیسہ خان، ثانیہ سعید، فاران طاہر، دانیہ انور اور صبا حمید سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔


















