ترک وزیر خارجہ خاقان فدان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر بے جا تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ،ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے امن واستحکام کی ضمانت ہے۔
نیویارک میں منعقدہ سیمینارکے دوران ترک وزیر خارجہ نے دفاعی معاہدے پر تنقید کرنے والوں کے خلاف سخت مؤقف اپنایا۔
ترک وزیرخارجہ نے اتحاد کے امتحان پاس کرنے کے سوال پر سابق امریکی سفیر جیمز جیفری کومخاطب کر کے کہا کہ پچھلے پچاس سالوں کے دوران نیٹو چارٹر میں اجتماعی دفاع کے آرٹیکل 5 کا اطلاق کتنی بار ہوا ہے۔ نیٹو اتحاد کی پوری 50سالہ تاریخ میں آرٹیکل 5صرف ایک بار نافذ ہوا مگرکوئی اس کو کاغذی شیرنہیں کہہ رہا۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ نئے قائم دفاعی اتحاد سے یمن کے10سالہ طویل بحران کو فوری حل کرنے کا مطالبہ نامناسب ہے۔



















