Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلادیشی کپتان کا پاکستانی پرچم کے احترام کا خوبصورت منظر وائرل

صحافی کے سوال پر نگار سلطانہ نے جواب دیا کہ پرچم کا احترام ضروری ہے

میدان میں مقابلہ، دلوں میں محبت! بنگلا دیش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نِگارسلطانہ نے پاکستانی پرچم کا احترام کر کے لاکھوں دل جیت لیے۔

جاپان میں جاری ایشین گیمز میں نِگار سلطانہ نے گرتے پاکستانی پرچم کو سنبھال کر بھائی چارے کی مثال قائم کردی۔

صحافی کے سوال پر نگار سلطانہ نے جواب دیا کہ پرچم کا احترام ضروری ہے، پاکستان اور بنگلا دیش کے پرچم میں کوئی فرق نہیں، دونوں ہمارے لیے برابر ہیں۔

بنگلا دیش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کا پاکستانی پرچم سنبھالنے کا منظر سوشل میڈیا پر توجہ کامرکز بن گیا تاہم نِگارسلطانہ کا خوبصورت اقدام، کھیل کے میدان میں رواداری اور باہمی احترام کی روشن مثال بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں