Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہانیہ عامر کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانے کی تیاری؟ میک اپ آرٹسٹ کی ویڈیو نے سوال اٹھا دیے

اداکارہ ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کی ویڈیو نے توجہ حاصل کرلی

معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے انفلوئنسر بشریٰ میمن کا میک اپ اور اسٹائلنگ کی جس کے بعد ان کی ہانیہ عامر سے مشابہت ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئی۔

بابر ظہیر نے انسٹاگرام پر بشریٰ میمن کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ان کا میک اپ، ہیئر اسٹائل اور مجموعی لُک ہانیہ عامر کے ایک مشہور انداز سے ملتا جلتا بناتے دکھائی دیے۔

میک اوور مکمل ہونے کے بعد بشریٰ میمن کی ہانیہ عامر سے ظاہری مشابہت مزید نمایاں ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Makeup By Babar (@makeupbybabar)

واضح رہے کہ بابر ظہیر اس سے قبل ایک مارننگ شو میں بھی بشریٰ میمن کا گلیم اپ کرچکے ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ آیا بشریٰ میمن کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے کی تیاری کی جارہی ہے جبکہ کچھ صارفین نے اسے محض ایک تفریحی کولیب قرار دیا۔