سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض میں ہونے والی تیز بارش کے باعث کئی علاقوں میں جل تھل ایک ہوگیا۔
مکہ مکرمہ میں بارش کے بعد موسم میں نمایاں بہتری آئی جبکہ ریاض میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں بھی باران رحمت خوب جم مر برسی عمرہ زائرین نے دوران بارش طواف کعبہ جاری رکھا اور بارش برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
بارش کے باعث سڑکوں اور شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا، شہریوں نے خوشگوار موسم سے لطف اٹھایا۔ مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔
سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آئندہ جمعے تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، طائف، ابھا، الباحہ، حائل اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
سعودی حکام کی جانب سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بارش کے دوران احتیاط برتنے اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


















