Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی سپریم لیڈر نے آبنائے ہرمز کو ملک کی عزت اور وقار کی علامت قرار دے دیا

ایران اب وہ ملک نہیں جو کمزور، پسماندہ یا بیرونی طاقتوں پر منحصر ہو، مجتبیٰ خامنہ ای

تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے آبنائے ہرمز کو ملک کی عزت اور وقار کی علامت قرار دے دیا۔

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران اب وہ ملک نہیں جو کمزور، پسماندہ یا بیرونی طاقتوں پر منحصر ہو بلکہ ملک ترقی کے مقام پر پہنچ چکا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق ایران کے جوابی حملوں نے دشمن پر گہرا اثر ڈالا ہے جب کہ دشمن کے دباؤ اور مسلط کردہ جنگوں کے نتیجے میں ایران مزید مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا مستقبل پہلے سے زیادہ شاندار ہوگا اور ایرانی قوم اپنی خودمختاری، ترقی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے متحد ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی عوام کے عزم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن کا مقابلہ کرنے اور مزاحمت کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر نے آبنائے ہرمز کو ایران کی عزت اور وقار کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو اس اہم بحری راستے سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے لیے اہمیت رکھتی ہے اور اس حوالے سے ملک اپنے مؤقف اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں