ٹانک میں دہشت گردی، بھتہ خوری اور بدعنوانی کے تنازع کا بھیانک انجام ہوا، بھتے کے معاملے پر فتنہ الخوارج منسلک دہشت گرد کی پٹوار خانے کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش بنادی گئی۔
اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کا خودکش حملہ آور پٹوار خانے جاتے ہوئے راستے میں ہی غیر ارادی دھماکے سے جہنم واصل ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے سے سرکاری پٹوارخانے سے متصل دو گھروں کو نقصان پہنچا اور دیواریں بھی منہدم ہوگئیں، یہ ٹیرر کرائم نیکسس کا واقعہ اس حقیقت کی واضح مثال ہے کہ فتنہ الخوارج خیبرپختونخوا کے نہتے عوام اور دین اسلام کے دشمن ہیں۔
موجودہ خیبرپختونخوا حکومت کے دور میں ٹیرر کرائم نیکسس میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عوام کے غصے اور بے چینی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔















