Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی

خیبرپختون خوا: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے  جس  کے بعد سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 172کلو میٹر تھی۔
 زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
سوات اور گردونواح میں آنے والے زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں