اسلام آباد: پاکستانی فورسز نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں دو مقامات پر فضائی اور ڈرون کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گردوں کے دو کیمپ تباہ کردیے۔
پاکستانی فورسز نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دو مختلف مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے انتہائی درستگی کے ساتھ کیے گئے۔
ان کارروائیوں میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گردوں کے دو کیمپ اور پناہ گاہیں مکمل طور پر تباہ کردی گئیں۔
دہشت گردوں کے ٹھکانوں میں ذخیرہ کیا گیا بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی فضائی کارروائی کے دوران تباہ کردیا گیا جس سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچا۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں فضائی حملے کی مہارت اور درستگی کو دکھایا گیا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے کیمپوں اور پناہ گاہوں پر کی جانے والی ٹارگیٹڈ اور جامع فضائی کارروائی کا مقصد ان کے ٹھکانوں اور نیٹ ورک کو تباہ کرنا تھا۔

















