سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے عیدک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 خوارج جہنم واصل کر دیے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بھرپورعزم اور جنگی مہارت کے ساتھ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا تعاقب کیا اور فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کوتباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارروائیوں نےخوارج کے ٹھکانوں کونشانہ بناتے ہوئے دہشتگردوں کے لیے علاقے میں گنجائش محدود کردی۔
سیکیورٹی فورسزعزم استحکام ویژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اورپائیدارامن کےقیام کے لیے پرعزم ہیں۔

















