Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل اسکول سے جا ٹکرایا؛ 3 میزائل فضا میں تباہ

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق حوثی حملے کے نتیجے میں اسکول کی عمارت متاثر ہوئی

سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل ایک اسکول سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق حوثی حملے کے نتیجے میں اسکول کی عمارت متاثر ہوئی تاہم واقعے میں کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد نے خمیس مشیط کی جانب حوثیوں کی جانب سے میزائل حملے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی شہر خمیس مشیط کی سمت داغے گئے 3 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق حوثیوں کی جانب سے میزائل حملوں کے خطرے کے پیش نظر دفاعی نظام کو فعال رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں