Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا؛ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 8 اکتوبر سے ہوگا۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 91 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

پٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 394 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 8 اکتوبر سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں