Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ، متعدد افراد زخمی

ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل۔

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتہ 10 اکتوبر کو حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جب ک حکام نے حفاظتی معائنے اور نقصان کا جائزہ لینے کے لیے ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کردی۔

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ پر حملے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

حکام کے مطابق حملے کے بعد ایئرپورٹ کی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانے اور حفاظتی معائنے کے لیے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حفاظتی معائنہ مکمل ہونے اور نقصان کا جائزہ لیے جانے تک ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل رہے گی۔

حملے سے متعلق مزید تفصیلات اور نقصان کی مکمل نوعیت تاحال سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ خبریں