Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی ایئرپورٹ پر ہونے والے تیسرے حملے میں 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی

سعودی حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر رواں ہفتے ہونے والے تیسرے حملے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق جبکہ 309 زخمی ہو گئے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 سعودی شہری، 2 بنگلا دیشی اور امریکا، مصر، اردن، شام، فلسطین اور سوڈان سے تعلق رکھنے والا ایک، ایک شہری شامل ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حملے کی فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثی باغی رواں ہفتے سعودی عرب پر ہونے والے پہلے 2 حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔

سعودی حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایئرپورٹ کے اندر دھماکے کے بعد متعدد افراد زخمی حالت میں زمین پر پڑے دکھائی دیے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے درجنوں ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ایک زخمی مسافر نے بتایا کہ اس نے ایئرپورٹ کے باہر آسمان پر ایک چیز کو تیزی سے گزرتے دیکھا جس کے کچھ ہی دیر بعد روانگی کے ایک دروازے کے قریب چھت کا کچھ حصہ گر گیا۔

متعلقہ خبریں