ایف سی بلوچستان اور سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع پشین کےعلاقہ سرانان میں گودام پرچھاپہ مارکر اسلحہ وگولہ بارود سے بھری گاڑی پکڑلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی سے3 آر پی جی، 4 لائٹ مشین گنز ،مشین گن ، دستی بم،راکٹس اوربھاری مقدارمیں گولہ بارود برآمدکیا گیا، کارروائی کے بعد علاقے میں دہشتگرد عناصر کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر تا حال سرچ آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بلوچستان میں امن واستحکام کے قیام اوردہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔















