Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جے یو آئی کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کا اعلان

جے یو آئی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف قراردادیں جمع کرادیں۔

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اسے نامنظور کرنے کی قراردادیں جمع کرادیں جن میں آرٹیکل 232 اور 234 کے استعمال کو غلط قرار دیا گیا ہے۔

جے یو آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی سے متعلق سرکاری رپورٹ ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ شیئر کی جائے تاکہ ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق حقائق پارلیمان کے سامنے آسکیں۔

سینیٹ میں ایمرجنسی کے نفاذ کو نامنظور کرنے کی قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس پر جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ اور سینیٹر عطا الحق درویش نے دستخط کیے ہیں۔

اسی طرح قومی اسمبلی میں بھی ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے جسے جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے پیش کیا۔

جے یو آئی کی قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کا استعمال درست نہیں۔

جے یو آئی نے اس معاملے پر پارلیمانی سطح پر مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایمرجنسی سے متعلق فیصلے کی بنیاد بننے والی سیکیورٹی رپورٹ پارلیمنٹ کے ارکان کو فراہم کی جائے۔

متعلقہ خبریں