سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقہ پلانتک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5دہشت گرد جہنم واصل جبکہ 4 زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا، برآمد شدہ سامان میں آرپی جی7، 5 گولے، میگزینزسمیت 5 جدید ہتھیار، 3 موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا ہلاک دہشت گرد بلوچ عوام کو لوٹنے ،خوف وہراس پھیلانے اورانفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔
سیکیورٹی فورسزبلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔













