Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علاقائی امن کےلیے عمان کی قیادت کی کوششوں کوسراہتےہیں،اسحاق ڈار

پاکستان، عمان کےدرمیان عالمی امورپرقریبی رابطہ، تعاون جاری رہناچاہیے، عمانی وزیرخارجہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے کہا کہ علاقائی امن کےلیے عمان کی قیادت کی کوششوں کوسراہتے ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عمان کے وزیرخارجہ  بدر بن حمد البوسعیدی  کے ساتھ مشترکہ وزارتی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ عمان کےوزیرخارجہ کوپاکستان آمدپرخوش آمدیدکہتےہیں، دوطرفہ تجارت کےفروغ سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال ہوگا اتفاق کیاہےکہ مشترکہ وزارتی کمیشن کےاجلاسوں میں طویل وقفہ نہیں ہوناچاہیے تجارت، اقتصادی سرگرمیوں، دوطرفہ تعاون بڑھانےکے وسیع مواقع موجودہیں۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عمان کے اجلاس میں عالمی امورپرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا، امریکاایران کشیدگی،آبنائےہرمز،باب المندب،فلسطین،غزہ کی صورتحال پربات چیت ہوئی جبکہ مقبوضہ جموں وکشمیراورخطےکےدیگراہم مسائل پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی امن کےلیے عمان کی قیادت کی کوششوں کوسراہتےہیں، عمان کی قیادت نے علاقائی امن کےلیےاہم کوششیں کیں پاکستان اورخلیج تعاون کونسل کےدرمیان تعلقات منفردنوعیت کے ہیں۔

اس موقع پر عمانی وزیرخارجہ بدر بن حمد البوسعیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہمان نوازی پرشکرگزارہوں، پاکستان کےساتھ دوطرفہ قریبی برادرانہ، تاریخ، مذہب اور مشترکہ اقدارپر مبنی تعلقات ہیں۔

،عمانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان، عمان کےدرمیان عالمی امورپرقریبی رابطہ، تعاون جاری رہناچاہیے دونوں ملکوں کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون موجودہے۔

متعلقہ خبریں