Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

منیب بٹ نے شادی شدہ جوڑوں کو کیا نصیحت کی؟ بیان وائرل

میاں بیوی کے جھگڑے گھر میں ہی حل ہونے چاہئیں، منیب بٹ

پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے گھریلو اور ازدواجی مسائل سوشل میڈیا پر زیرِ بحث لانے کے بجائے باہمی گفتگو سے حل کرنے کی کوشش کریں۔

حال ہی میں منیب بٹ ایک نجی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شادی شدہ زندگی، میاں بیوی کے درمیان اختلافات اور گھریلو مسائل سے نمٹنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کو چاہیے کہ وہ اپنے معاملات دوسروں کے سامنے لانے کے بجائے مل بیٹھ کر حل کریں۔ اگر اختلافات شدت اختیار کر جائیں تو دونوں خاندانوں کے بزرگوں سے رہنمائی اور مدد بھی لی جا سکتی ہے تاکہ مسائل کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جاسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

منیب بٹ کے اس مؤقف کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ازدواجی زندگی کے مسائل کو عوامی بحث بنانے کے بجائے نجی طور پر حل کرنے کی کوشش کرنا زیادہ مناسب ہے۔

واضح رہے کہ منیب بٹ نے اداکارہ ایمن خان سے 2018 میں شادی کی تھی اور اس جوڑے کی تین بیٹیاں ہیں۔

متعلقہ خبریں