پاکستانی اداکارہ اور فلم ساز حریم فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اداکارہ ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کو ابتدا ہی میں پہچان لیا تھا اور انہیں شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے کا موقع بھی دیا۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان نے حریم فاروق سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے ہانیہ عامر کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کرایا تھا؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ جی ہاں، ہانیہ عامر کو میں نے ہی متعارف کرایا تھا۔
View this post on Instagram
حریم فاروق کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا میں پہلی مرتبہ کسی فلم کو پروڈیوس کر رہی ہوں تاہم ایسا نہیں ہے، میں اس سے قبل بھی فلم سازی کے شعبے میں کام کر چکی ہوں۔
ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ میں نے ہانیہ میں آگے بڑھنے اور کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت ابتدا ہی میں دیکھ لی تھی۔ ہانیہ عامر نے شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کرنا تھا اور میں نے ان کی صلاحیتوں کو بروقت پہچان لیا تھا۔















