Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ سکینہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

سکینہ خان کی شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں مبارکباد دی

پاکستانی اداکارہ سکینہ خان امریکا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں تاہم ان کی شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ نے امریکا میں ایک روایتی تقریب کے دوران اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور مداح ان کے خوبصورت انداز کو سراہ رہے ہیں۔

شادی کے موقع پر سکینہ خان نے سرخ اور سنہری رنگ کا دلکش عروسی لہنگا زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر سفید شیروانی میں نظر آئے۔ اداکارہ کے عروسی لباس، نفیس میک اپ اور روایتی برائیڈل لک نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

سکینہ خان کی شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں مبارکباد دی اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مداحوں نے جوڑے کے لیے خوشگوار اور کامیاب ازدواجی زندگی کی دعائیں بھی کیں۔

متعلقہ خبریں