Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 768 پوائنٹس کا اضافہ

بازار حصص میں مجموعی طور پر 23 ارب روپے مالیت کے 51 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں 100 انڈیکس 768 پوائنٹس اضافے کے بعد 166186 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 166877 پوائنٹس کی بلند سطح تک پہنچا، جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خرید و فروخت میں سرگرمی دیکھی گئی۔

بازار حصص میں مجموعی طور پر 23 ارب روپے مالیت کے 51 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ دن بھر 572 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 292 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 169 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔