ایرانی فوج کے کمانڈر امیر حاتمی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور ایرانی فوج کسی بھی ممکنہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
امام علی آفیسرز یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ دشمن کا کوئی بھی جہاز عمانی سمندری حدود اور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔



















