Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب حوثیوں کے خلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرے، ٹرمپ کا مشورہ

‘ایران میں اب کوئی ایسا شخص باقی نہیں رہا جس سے  بات کر سکیں’

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں تعاون کے لیے اسرائیل کی پیشکش قبول کر لے، اسرائیل سعودی عرب کے لیے معاون ثابت ہوا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ آیا سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف لڑائی میں مدد فراہم کرنے کی اسرائیلی پیشکش قبول کرنی چاہیے؟ اس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ بالکل، میرے خیال میں سعودی عرب کو ایسا کرنا چاہیے، اسرائیل سعودی عرب کے لیے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔

ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے جاری جنگ کو فوجی مشق قرار دیا اور کہا کہ تہران کی سرگرمیوں اور بیانات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ امریکا کو معلوم ہے کہ ایرانی حکام کیا کر رہے ہیں اور کیا کہہ رہے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران میں اب کوئی ایسا شخص باقی نہیں رہا جس سے  بات کر سکیں۔ سعودی عرب امریکا کی حمایت ملنے پر بہت خوش ہے۔

روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یوکرین کی اسٹارلنک تک رسائی محدود کیے جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے اپنے اور ایلون مسک کے کردار کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا یوکرین کے اسٹار شیلڈ نظام تک رسائی محدود کرنے میں کوئی کردار نہیں تھا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا روس اور چین کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ کرنے کی کوشش کرے گا۔

متعلقہ خبریں