پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اپنے نئے لباس اور ہیئر اسٹائل کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
اداکارہ ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں اور مختلف تقریبات میں شرکت کے ساتھ اپنے مداحوں سے ملاقاتیں بھی کر رہی ہیں۔
حال ہی میں حرا مانی نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک فوڈ شاپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں ان کے نئے انداز کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کے درمیان موضوعِ بحث بن گئیں۔
View this post on Instagram
تقریب کے دوران اداکارہ سیاہ رنگ کے بغیر آستینوں والے طویل لباس میں دکھائی دیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے لمبے بالوں کو مختصر کروا کر بوب ہیئر اسٹائل اپنا لیا جس سے ان کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی نظر آئی۔
تصاویر وائرل ہونے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس پر تنقید کی جبکہ کچھ نے نئے ہیئر اسٹائل کو پسند نہیں کیا۔ ایک صارف نے ان کے لباس کے انتخاب پر سوال اٹھایا جبکہ دوسرے نے بالوں کے نئے انداز پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
حرا مانی کے نئے لُک پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں جہاں کچھ صارفین ان کے انداز پر تبصرے کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
















