Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’فرعون کا رول کرلو‘! رجب بٹ کی انوکھی خواہش پر صارفین کے طنزیہ تبصرے وائرل

رجب بٹ نے عبدالستار ایدھی صاحب کی بائیوپک میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی سماجی رہنما اور عظیم انسان دوست شخصیت عبدالستار ایدھی کی بائیوپک میں کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران رجب بٹ سے سوال کیا گیا کہ وہ کس معروف شخصیت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنا پسند کریں گے۔

جواب میں یوٹیوبر نے عبدالستار ایدھی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے اس کردار کے لیے مناسب سیٹ اپ مل جائے اور لوگ مجھے اس روپ میں قبول کرلیں تو میں ضرور اس بائیوپک میں کام کرنا چاہوں گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

رجب بٹ کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی جہاں متعدد صارفین نے ان کی خواہش پر طنزیہ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے انہیں فرعون کا کردار ادا کرنے کا مشورہ دیا جبکہ دوسرے نے لکھا کہ وہ فرعون یا نمرود کی بائیوپک میں زیادہ موزوں رہیں گے۔ ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں انہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کردار ادا کرنے کا مشورہ دیا۔

دوسری جانب بعض صارفین نے عبدالستار ایدھی کی عظیم خدمات اور انسانیت کے لیے ان کی بے مثال جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے رجب بٹ کی خواہش پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ایدھی صاحب جیسی عظیم شخصیت کا کردار ادا کرنا کوئی معمولی بات نہیں جبکہ دیگر افراد نے بھی اس انتخاب پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں