پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نوجوان اداکار نمیر خان کی ایک نئی انسٹاگرام پوسٹ نے ان کی منگنی سے متعلق چہ مگوئیوں کو ہوا دے دی جس کے بعد مداح سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کرنے لگے۔
نمیر خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بھورے رنگ کی شلوار قمیض اور واسکٹ میں ملبوس دکھائی دیے تاہم تصویر میں ان کی انگلی میں پہنی ہوئی سنہری انگوٹھی نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
اداکار نے تصویر کے ساتھ دلچسپ کیپشن بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’سمجھ جائیں پلیز، اب تنگ نہ کریں۔‘
View this post on Instagram
نمیر خان کی اس پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی منگنی سے متعلق اندازے لگانا شروع کردیے۔ بعض مداحوں نے اسے منگنی کا اشارہ قرار دیا جبکہ کچھ صارفین نے انہیں مبارک باد بھی دے دی۔
تاہم اداکار کی جانب سے تاحال اپنی منگنی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

















