Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلو اوور ریٹ؛ پاکستان اور سری لنکن ٹیم پر جرمانے عائد

پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جب کہ سری لنکن ٹیم پر 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکن ٹیم پر جرمانے عائد کردیے جب کہ شاہین آفریدی اور کوشل مینڈس نے سزا قبول کرلی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں سلو اوور ریٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دونوں ٹیموں پر جرمانے عائد کردیے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جب کہ سری لنکن ٹیم پر 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان مقررہ وقت میں دو اوورز مکمل کرنے میں ناکام رہا جس کے باعث ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی جس پر اس کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کی سزا قبول کرلی ہے۔