Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمود آباد میں دوران ڈیوٹی کے الیکٹرک کے عملے پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

واقعے کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دے دی گئی ہے، ترجمان کے الیکٹرک

کراچی: شہر قائد کے علاقے محمود آباد میں ڈیوٹی کے دوران کے الیکٹرک کے عملے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ انتظامیہ زخمی اہلکار کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔

 

ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دے دی گئی ہے جب کہ واقعے کے محرکات جاننے اور مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔

کے الیکٹرک نے ڈیوٹی پر موجود عملے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ اسٹاف کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں