امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں نیچے آ جائیں گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ اچھے انداز میں چل رہے ہیں ایران سے متعلق ابھی فیصلہ کن قدم نہیں اٹھایا، ہمیں ابھی حتمی فیصلہ کرنا ہے کہ ہم کس طریقے سے کامیابی چاہتے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے پر ہماری کارکردگی اچھی ہے سب کچھ بہت اچھا چل رہا ہے ایران کے معاملے پر ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے یوکرین کو بہت کچھ دیا بدلے میں کچھ بھی نہیں ملا، روس یوکرین کے ساتھ جنگ ختم کرکے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، یوکرین کو امن معاہدہ کرنے کےلیے آمادہ ہونا ہوگا ہم چاہتے ہیں زیلنسکی معاہدہ کریں اگر زیلنسکی نے معاہدہ نہیں کیا تو یہ بہت برا ہوگا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ فرانس کی صورتحال بہت خراب ہے فرانس کو تارکین وطن کے داخلے سے منع کیا تھا۔




















