Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے تنازع میں نیا موڑ؛ ایک اور دعویٰ سامنے آگیا

رجب بٹ کی جانب سے ایمان کو طلاق کا نوٹس بھیجنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان ازدواجی تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگیا ہے جہاں رجب بٹ کی جانب سے مبینہ طور پر اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھیجنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق رجب بٹ نے یونین کونسل کے ذریعے ایمان فاطمہ کو طلاق کا نوٹس بھجوایا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی مستند تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ان اطلاعات میں یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ ایمان فاطمہ نے اپنے بیٹے کی خاطر ازدواجی تنازع ختم کرنے اور صلح کی کوشش کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Socialdicted (@socialdicted01)

دوسری جانب سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق ایمان فاطمہ نے رجب بٹ کے خلاف نان نفقے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے بیٹے کے اخراجات کے لیے ماہانہ 5 لاکھ روپے اور اپنے لیے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مبینہ طور پر 87 لاکھ روپے مالیت کے جہیز کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا۔

ایمان فاطمہ کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیے جانے کی اطلاعات ہیں کہ رجب بٹ نے اپنے بیٹے کے اخراجات برداشت نہیں کیے۔

تاہم طلاق کے نوٹس عدالتی کارروائی اور فریقین سے متعلق ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اس لیے ان اطلاعات کو حتمی حقیقت کے بجائے غیر مصدقہ دعوؤں کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں