حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول ایک روپے 60 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 391 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 23 اکتوبر 2026 رات 12 بجے تک ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق عالمی حالات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کے باعث نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔


















