
دھرمیندر کو صحت سے متعلق متعدد مسائل کا سامنا
بالی وڈ اداکار سنی دیول والد اور لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی صحت پر توجہ دینے لگے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار سنی دیول والد دھرمیندر کو علاج کےلیے امریکا لے گئے ہیں۔ اداکار سنی دیول والد دھرمیندر کے ساتھ امریکا میں تقریباً 20 دن قیام کریں گے۔ اداکار دھرمیندر کو 87 عمر میں صحت سے متعلق متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔







