
امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر پاکستان کا رد عمل
امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد 901 پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد 901 کی منظوری کا نوٹس لیا ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ قرارداد کی منظوری کا وقت اور متن پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات کی مثبت جہتوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ







