
گاڑی کے ہارن کی طرح ڈکار لینے والی خاتون نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
ایک امریکی خاتون نے اپنی غیر معمولی صلاحیت بروئے کار لاتے ہوئے بلند آواز میں ڈکار لینے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔ امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی کِمبرلے وِنٹر کا کہنا تھا کہ انہیں خواتین کی کیٹیگری میں دنیا کی سب سے بلند آواز ڈکار کی کوشش کرنے کے لیے ان کے یوٹیوب اور ٹک ٹاک چینلز کے ناظرین نے ابھارا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ







