
سابق بوائے فرینڈ کو آن لائن کھانا بھجوانا لڑکی کو مہنگا پڑگیا
سابق بوائے فرینڈ کو بار بار کھانا بجھوانے کا آن لائن آرڈر کرکے پیسے بھی بوائے فرینڈ سے لینے کا کہنے والی لڑکی کو ڈیلیوری کمپنی کی جانب سے دیا گیا جواب انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔ بھارتی فوڈ ڈیلیوری کمپنی ’زوماٹو‘ کی جانب سے ایک لڑکی کو اپنی ٹوئٹ میں درخواست کی گئی کہ وہ بار بار اپنے سابق بوائے فرینڈ کو کھانا بھیجنے کا آرڈر نہ کرے۔







