
قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے؛ خاکروب خواتین راتوں رات کروڑ پتی بن گئیں
خاکروب خواتین کے گروپ کے خریدے گئے لاٹری ٹکٹ پر 10 کروڑ روپے کا انعام نکل آیا۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں 11 خاکروب خواتین نے 25،25 روپے اکٹھا کرکے لاٹری کا ٹکٹ خریدا۔ لاٹری ٹکٹ کے لیے پیسے جمع کرنے والی خاتون کے پاس 25 روپے بھی نہیں تھے اس لیے انہوں نے اپنی ساتھی سے پیسے ادھار لے کر اپنا حصہ ڈالا۔







