
اسموگ ایکشن پلان؛ پنجاب کے چار اضلاع میں دکانیں، مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کا فیصلہ
اسموگ کی خراب صورتحال کے پیشِ نظرحکومت نے اینٹی اسموگ ایکشن پلان میں سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پنجاب کے چار اضلاع میں دکانیں، مارکیٹیں اور بازار بند رکھے جائیں گے۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانولہ میں کاروباری اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندیاں عائد ہوگی۔ پابندیاں ماحولیاتی قانون کی دفعہ چھ (ایک) (ٹی) کے تحت لگائی گئی ہیں۔ فضائی آلودگی کی 500 کی حد







