
ہوسکتا ہے کہ 45 روز بعد اپنی جماعت بنالوں، نگراں وزیراعظم
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ 45 روز بعد اپنی جماعت بنالوں۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان کی جامعات کے طلبہ و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے طلبہ سے بات کرکے بے حد خوشی ہو رہی ہے، پاکستان کا مستقبل روشن ہے، آئندہ چند سالوں میں ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام آئے گا،







