
کراچی؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 7 سالہ بچہ جاں بحق
کراچی: شاہ لطیف کے علاقے پیر سر ہندی گوٹھ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود پیر سرہندی گوٹھ میں شادی کی تقریب میں اظہر، عدنان اور بہاول نامی ملزمان نے ہوائی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تقریب میں موجود 7 سالہ







