
چلاس میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
چلاس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق، 35 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بس کو حادثہ چلاس کے علاقے شاہراہ قراقرم پر یشوکھل داس کے مقام پر پیش آیا جہاں راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اچانک کھائی میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے







