
اسرائیل کا ایرانی جاسوس نیٹ ورک پکڑنے کا دعویٰ، 7 اسرائیلی گرفتار
اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے ایرانی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے لیے معلوما ت جمع کرنے والے جاسوسی نیٹ ورک کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی شن بیت اور پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد شمالی اسرائیل، بشمول ساحلی شہر حیفا سے 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق ملزمان نے اسرائیلی فوجی







