
وفاقی وزیر خزانہ ورلڈ اکنامک فورم 2025 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے سوئس شہر ڈیووس روانہ ہوگئے
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ اکنامک فورم 2025 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئس شہر ڈیووس روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 20 سے 24 جنوری تک جاری رہنے والے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے دوران مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے سیاسی، تجارتی و کاروباری راہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خزانہ دورہ کے دوران مختلف نشستوں اور مذاکروں سے







