
سنیل گروور اور کپل شرما کے جھگڑے کی حقیقت سامنے آگئی
بھارتی اداکار اور مزاحیہ کردار ادا کرنے والے سنیل گروور نے معروف کامیڈین کپل شرما کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے ان کے اور کپل کے درمیان ہونے والی لڑائی کا مذاق اڑایا جس نے چھ سال قبل تفریحی صنعت میں طوفان برپا کر دیا







