
پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سکریٹری خارجہ نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا اور پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں







