
پیپلزپارٹی کا وفد کل چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرے گا
پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد کل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کرے گا۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہوگی، وفد عام انتخابات اور دیگر امور پر پارٹی کے مؤقف سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کرے گا۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں سندھ سے سینیٹر تاج حیدر، سعید غنی، ناصر حسین شاہ، ضیاء الاسلام حسن شامل ہوں گے۔ وفد میں پنجاب سے قمرزمان







