اسلام آباد: پاکستان نے عالمی مالیاتی مارکیٹ میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے 3 ارب ڈالر مالیت کے یوروبانڈز کامیابی سے جاری کردیے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو 6 ارب ڈالر مالیت کے یوروبانڈز جاری کرنے کی پیشکشیں موصول ہوئی تھیں جو عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یوروبانڈز کا کامیاب اجرا عالمی سطح پر پاکستان کی مالیاتی پوزیشن اور معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے۔
ترجمان کے مطابق قرضوں کی بروقت واپسی اور پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کے باعث یوروبانڈز کا کامیاب اجرا ممکن ہوا۔
وزارت خزانہ نے اسے عالمی معاشی میدان میں پاکستان کی اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پیش رفت سے ملک کی عالمی مالیاتی مارکیٹ میں ساکھ مزید مضبوط ہوگی۔


















